سالانہ لائیو سٹاک زراعت اینڈ فشریز کنونشن اینڈ ایکسپو نومبر میں کرانے کا فیصلہ

بدھ 11 ستمبر 2019 13:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) خیبرپختونخوا لائیو سٹاک اور ڈسٹرکٹ پشاور ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ سالانہ لائیو سٹاک زراعت اینڈ فشریز کنونشن اینڈ ایکسپو 2019 ء نومبر میں کرایا جائے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے اس بات کی تائید کی کہ کنونشن پشاور میں منعقد کی جائے گی جس میں جدید ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا، ایکسپو میں تقریبا 2 لاکھ فارمرز اور دیگر افراد شرکت کریں گے جبکہ ایکسپو3 روز جاری رہے گی، یہ کنونشن فارمرز کے مسائل حل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔

اس موقع پر لائیو سٹاک فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف اعوان صاحب نے کہا کہ فارمرز کے مسائل اور دودھ کے ریٹ پر خصوصی بات ہوگی ہے کیونکہ چیف سیکرٹری نے پہلے ہی دودھ کے ریٹ کے حوالہ سے اہم ٹیکنیکل کمیٹی بنائی ہے جو آخری مراحل میں ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں