عالمی مارکیٹ میں طلب گھٹنے اور قیمتیں گرنے کے باعث رواں سال بھی قربانی کی کھالوں کی قیمتوں میں مزید 25فیصد کمی کے امکانات

پیر 20 اگست 2018 20:43

عالمی مارکیٹ میں طلب گھٹنے اور قیمتیں گرنے کے باعث رواں سال بھی قربانی کی کھالوں کی قیمتوں میں مزید 25فیصد کمی کے امکانات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) عالمی مارکیٹ میں طلب گھٹنے اور قیمتیں گرنے کے باعث رواں سال بھی قربانی کی کھالوں کی قیمتوں میں مزید 25فیصد کمی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں گزشتہ سال قربانی کی کھالوں کی قیمتیں کم ہونے کے باعث بکرے اوردنبے کی کھالیں 10سے 25روپے کے درمیان میں فروخت ہوتی رہی تھی چھوٹے جانوروں کے 3سو ایک ہزار کے درمیان ، درمیانے جانوروں کے 700سے 2000ہزار روپے کے درمیان اور بڑے جانوروں کے بغیر ٹک کے 1ہزار سے 2500کے د رمیا ن میں فروخت ہوتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاجروں کے مطابق روس اور امریکا میں چمڑے کی منصوعات کی مانگ میں کمی کے اثرات مقامی ٹینرز انڈسٹری پر بھی پڑ رہے ہیں۔ روس میں کساد بازاری کے باعث چمڑے کی منصوعات کی خریداری میں مسلسل کمی کارحجان ہے یورپی ممالک پاکستان سے چمڑا درآمدکر کے تیار جوتا اوردیگر لیدر منصوعات روس کو برآمدکرتے ہیں ۔ تاہم چین امریکا ٹیرف تنازعہ اورروس میں کساد بازاری کے باعث پاکستان میں چمڑے کی برآمد متاثر ہو رہی ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پرپڑ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں