جی آئی کے آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنا لوجی صوابی میں مختلف تقریبات کا انعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 12:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنا لوجی صوابی کے تعلیمی سفر کے 25 سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریبات میں جی آئی کے انسٹیٹیوٹ ایلو مینائی ایسو سی ایشن کے عہدیداران ، انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر جہانگیر بشر ، پرو ریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی ، پرو ریکٹر ایڈ من اینڈ فنانس حسن بصیر شیخ ، سابق ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ صادق ، ایلو مینائی ایسو سی ایشن کے صدر عر فان الحق چوہدری اور کئی ممالک اور پاکستا ن کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سابق طلباء و طالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

تقریبات میں حصہ لینے والے اکیڈمک سٹاف اورسابق طلباء و طالبات نے انسٹی ٹیوٹ کے سابق صدر پاکستان مرحوم غلام اسحاق خان کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کر تے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ صادق نے کہا کہ سلور جوبلی واقعی ایک بہت بڑی تقریب تھی ،سابقہ طلباء و طالبات اور اکیڈمی سے مل کر بہت بڑی خوشی ہوئی۔ جہانگیر بشر نے کہا کہ ایلو مینائی ہمارے سفیر ہیں ۔انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کو بھر پور سپورٹ کیا اور اکیڈمک پروگرامز کو مزید تقویت دینے میں کافی دلچسپی لی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں