کامسیٹ یونیورسٹی ایبٹ آباد میںآئس کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں خصوصی واک

بدھ 24 اپریل 2019 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) ایبٹ آباد پولیس کے زیر اہتمام کامسیٹ یونیورسٹی ایبٹ آباد میںآئس کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں خصوصی واک کا انعقاد کیاتفصیلات کے مطابق انسانی جان کے لیے زہر قاتل اور نوجوان نسل میں تیزی سے سرائیت کرنے والا نشہ آئس جس کی روک تھام کے سلسلے کے ساتھ ساتھ آئس کے خلاف آگاہی مہم بھی زوروشور سے جاری ہیںاسی سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت اور سربراہی میں کامسیٹ یونیورسٹی ایبٹ آباد میں خصوصی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت ، ایس پی ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد قمر حیات خان ، تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد ،ایس پی ٹریفک اشتیاق خان، سینئر صحافی سردارنوید عالم ، ڈی ایس پی سرکل کینٹ و میرپور کیڈٹ یاسین خان جنجوعہ،ٹریڈر یونین کے عہدیداران، کامسیٹ یونیورسٹی سٹاف و کثیر تعداد میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ، سوشل ، پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائیندگان نے شرکت کی، والک کے دوران شرکاہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آئس اور منشیات کے خلاف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے واک کے شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واک منعقد کرنے کا مقصد طلباء و طالبات کو آئس جیسی لعنت سے دور رکھنا اور اس کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے آئس نوجوان نسل کے لیے زہر قاتل ہے آگاہی واک کا سلسلہ کامسیٹ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ دیگر کالجز اور یونیورسٹیوںمیں بھی جاری رہے گا تاکہ ہماری نوجوان آئس کے نقصانات سے آگاہ رہیں جبکہ عنقریب آئس کے خلاف قانون سازی کی جا رہی ہے جس میں آئس فروشوں اور آئس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے واک میں شرکت پر کامسیٹ یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا ء طالبات کے ساتھ ساتھ میڈیا اور دیگر عام عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں