پشاور یونیورسٹی کے بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحانات 2019ء کے نتائج کا اعلان

پیر 23 ستمبر 2019 17:35

پشاور۔23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) پشاور یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحانات 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق آرمی برن ہال گرلز کالج ایبٹ آباد کی سعدیہ کمال نے بی ایس سی امتحانات 2019 ء میں پہلی، ایف جی کالج پشاور کینٹ کے عاثر بخاری نے دوسری جبکہ جناح کالج فار وویمن یونیورسٹی آف پشاور کی فریال بخاری اور آرمی برن ہال کالج فارگرلز ایبٹ آباد کی ثانیہ فاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

بی اے کی پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن آرمی برن ہال کالج فار گرلز ایبٹ آباد کی طالبات نے لے لیں ۔ نتائج کے مطابق مذکورہ کالج کی طالبات کنول منیر اور ماریہ الیاس نے پہلی، لائبہ اسد لودھی نے دوسری اور ماہ نور عزیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں