صوبوں کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے این ایف سی ایوارڈ کا اجراء انتہائی ضروری ہے ،مزید تاخیر قبول نہیں،پختونوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کریںگے ،حکومتی لوڈشیڈنگ ختم کرنے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں

صوبائی وزیر سکندر حیات شیرپائوکا عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:57

صوبوں کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے این ایف سی ایوارڈ کا اجراء انتہائی ضروری ہے ،مزید تاخیر قبول نہیں،پختونوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کریںگے ،حکومتی لوڈشیڈنگ ختم کرنے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین و سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپائونے کہا کہ چھوٹے صوبوں کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے این ایف سی ایوارڈ کا اجراء انتہائی ضروری ہے لہٰذا اس سلسلے میں مزید تاخیر قابل قبول نہیں،قومی وطن پارٹی پختونوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرے گی ،حکومت پختونوں کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہی ،صوبہ کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،جاری بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا،وفاقی حکومت کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

وہ ہفتہ کو شیخان پشاور میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے این ایف سی ایوارڈ کے فوری انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو جتنی مزید طول دی جائے گی اس سے چھوٹے صوبوں اورچھوٹی قومیتوں کے مشکلات اور محرومیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔وسائل کی تقسیم کا مسئلہ ہو یا بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وفاقی حکومت ملک کے تمام اکائیوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر سلوک کرتے ہوئے تمام صوبوں کو یکساں مراعات و سہولیات فراہم کرے تاکہ وفاق کو مزید مضبوط و مستحکم بنایا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد صرف اقتدار کا حصول نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں صوبے کے عوام کی خدمت اور ان کے تکالیف کا خاتمہ ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے قومی وطن پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئی ہے۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کے چیئرمین حاجی محمد شفیع دائودزئی اور پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں