عمران خان ناکام ہو گئے ، کے پی کے میں میرٹ کے دعوے محض کاغذی نکلے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اپریل 2018 12:41

عمران خان ناکام ہو گئے ، کے پی کے میں میرٹ کے دعوے محض کاغذی نکلے
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) : خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت کے میرٹ کے دعوے محض کاغذی نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا ایم ڈی ہی سفارشی نکلا۔ ایم ڈی ذوالفقار احمد کے پاس نہ تو ماسٹرز ڈگری ہے اور نہ ہی 15 سال کا تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

پھر بھی سفارش ہونے پر 4 لاکھ سے زائد کا حقدار ٹھہرا دیا گیا۔ عہدے پر تعیناتی کے تین ماہ کے بعد ہی اس معاملے پر انکوائری تو بٹھائی گئی لیکن اس انکوائری کمیٹی سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو سکا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسا معاملہ سامنے آنے پر لگتا ہے کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے میرٹ کے دعوے محض کاغذی ہی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں