اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںجہان شیر خان ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر فشریز کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ

جہان شیر خان ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر فشریز کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء) نگران وزیر ا علیٰ خیبر پختونخوا دوست محمد خا ن کے خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کے آفسران کو اچھی کارکردگی کے بنیاد پر ایوارڈ اور سرٹیفیکٹس دئیے گئے ۔ خیبر پختونخوا کے نگران وزیر زراعت ، فوڈ ، ایریگیشن ، لائیو سٹاک اور فشریز انوارالحق ایڈوکیٹ نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا اپنے دفتر میں ایک تقریب منعقد کی جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے صوبائی ایچ ڈی ڈی ایس نے شرکت کی ۔

نگران وزیر انوار الحق ایڈوکیٹ نے ایماندار اور بہترین کارکردگی کے بنیاد پر افسران کو تعریفی سرٹیفیکٹس اور شیلڈ دئیے جس میں جہان شیر خان ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر فشریز سوات کو بھی اچھی کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا ۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ صاحب کی خصوصی ہدایت پر مختلف محکموں کے افسران کو بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور سرٹیفیکیس دئیے جارہے ہیں تاکہ اداروں کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائیں اور ایماندار اور اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور دیگر سرکاری ملازمین اور افسران بھی اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور خوش اسلوبی سرانجام دینے میں دلچسپی لیں ۔

انہو ںنے کہا کہ ملک اور قوم کی ترقی میں ایماندار او رمخلص سرکاری ملازمین کا بڑا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے جان شیر خان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دوسرے ملازمین بھی اس کی تقلید کریں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اقبال خٹک ڈائریکٹر جنرل فشریز بھی موجود تھے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں