پشاور ، الیکشن 2018 کی انتخابی مہم کے لئے 1217 پولنگ سٹیشنز قائم

حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب

پیر 23 جولائی 2018 15:00

پشاور ، الیکشن 2018 کی انتخابی مہم کے لئے 1217 پولنگ سٹیشنز قائم
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) پشاور میں الیکشن 2018 کی انتخابی مہم کے لئے 1217 پولنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں اور حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ڈپٹی کمشنر عمران حامد نے بتایا کہ پشاور میں انتخابی مہم 2018 کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس حوالے سے تمام اقدامات کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے ۔ پشاور میں 1217 پولنگ سٹیشنز ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قائم کئے گئے ہیں اور حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کو مانیٹر کرنے کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کو مانیٹر کیا جائے گا ۔ ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں