پی ٹی آئی ملک میں جہالت کے اندھیروں ، رشوت اور اقرباپروری ، ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ کرے گی، شکیل احمد

اتوار 23 ستمبر 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پورے ملک اور خاص طور پر خیبر پختونخوا سے جہالت کے اندھیروں ، رشوت اور اقرباپروری ، ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ اور معاشرے کو جدیددور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک مشنری جذبے کے تحت عملی جامہ پہنانے میں مصروف عمل ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا اور عوام سکھی اور آسودہ حال ہو ں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے حلقہ نیابت کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا موجودہ حکومت کے نمائندوں کو اس بات کا ادراک ہے کہ گزشتہ 70سالوں میں عوام نے کتنی اذیتیںاٹھائی ہیں۔

(جاری ہے)

اب سیاہ دور کا خاتمہ ہو گیا ہے اور عوام کے برے دن ختم ہونے کے قریب ہیں ۔ شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی اقرباپروری نہیں ہو گی ہر خاص و عام کو ان کا جائز حق ان کی دہلیز پر ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان پر عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں اور اس راہ میں کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ مال کے کرپٹ ملازمین کو لگام ڈال دی ہے اور اب عوام کا ہر مسئلہ بغیر کسی سفارش او ررشوت کے حل ہو گا ۔ انہو ںنے عوام سے کہا کہ انہیں جس سرکاری ادارے میں کرپٹ ملازمین نظر آئیں تو اس سے ہمیں آگاہ کریں ۔

صوبائی وزیر نے سخت الفاظ میں محکمہ مال کے تمام ملازمین کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ یا تو عوام کے مسائل بغیر کسی روک ٹوک کے حل کریں اگرانہوں نے اس میں غفلت بھرتی ہو تو ان کو گھر بھیجنے میں کوئی ہچکچہاہٹ محسوس نہیں کریں گے ۔شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 70سالوں سے زخم خوردہ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے نہ کہ ان پر نمک پاشی کرنی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ موجودہ حکومت ایک عوامی حکومت ہے اور اس میں مفاد عامہ کے ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں