افغان کرکٹ لیگ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

چارسدہ اور پشاور کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) افغان کمشنر ایٹ کے زیراہتمام پشاورمیں جاری افغان کرکٹ لیگ میںچارسدہ اور پشاور کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، فائنل آج کھیلا جائیگا ، پہلے سیمی فائنل میں چارسدہ نے ہری پور کو چار وکٹوں سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور نے نوشہرہ فرینڈز کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

زیندی کرکٹ گرائونڈ پر افغان کمشنر یٹ کے زیراہتمام کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ہری پور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز بنائے آٹھ وکٹس کے نقصان پر جس میں شفیق 35 ، صلاح الدین 29 ، شاکر 28 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، چارسدہ کی طرف سے نبی نے تین جبکہ کامران نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں چارسدہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16.3 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔

(جاری ہے)

کامران 57 خان ملوک 19 رنزکے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ۔ ہری پور کی طرف سے محمد نبی نے تین جبکہ سلیم نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور نے نوشہرہ کو 119 رنز سے شکست دی ، پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 197 رنز بنائے ، طاہر نے 57 ، جمال ناصر نے 53 اور عمران میر نے 46 رنز بنائے ، نوشہرہ کی جانب سے شفیق نے چار اور فیض الله نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں نوشہرہ فرینڈز کی ٹیم 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی صادق نے 18 اور وصی نے 15 رنز بنائے ، پشاور کی جانب سے زاہد شہزاد نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 17 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔ زاہد خان کے حصے میں دو وکٹیں آئی فائنل آج پشاور اور چارسدہ کے مابین کھیلاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں