غیر قا نو نی طور پر بجلی استعمال کر نے وا لو ں کے خلاف 16مقدما ت درج

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفا ق کی ہدا یت پر بجلی چورو ں کے خلاف قائم کی گئی ڈسٹر کٹ ٹا سک فورس نے سلہڈ ،درہ ،نوا نشہر اور ٹھنڈیا نی میں چھا پے ما ر کر غیر قا نو نی طور پر بجلی استعما ل کر نے وا لو ں کے خلاف 16مقدما ت درج کرا دئے ہیں جب کہ اس کارروا ئی کے دورا ن بجلی چوروں سے 400سو میٹر بجلی کی تار بھی برآمد کر لی اور قا نو ن کی خلا ف ورزی پر 10000ہزار رو پے جر ما نہ بھی وصو ل کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی کمشنر کی ہدا یت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1اور3 نے پسیکو کے متعلقہ سب ڈویژنل آفیسراور ایس ایچ او کے سا تھ مل کر مز کو رہ چا ر مقا ما ت پر بجلی کی چو ری پکڑنے کے لئے جمعہ کے روز چھا پے ما رے اور اس دوارن متعدد صا ر فین کو بجلی چو ری کا مر تکب پا کر ان کے خلا ف 16مقد ما ت درج کرا دئیے۔ضلعی انتظا میہ نے عا م لو گو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چو ری کی رو ک تھا م کے لئے اپنے اپنے علا قوں میں ڈسٹر کٹ ٹا سک فو رس سے تعا ون کر یں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں