سانحہ آرمی پبلک سکول،چاربرس بیت گئے،پشاورسمیت ملک بھر میںدعائیہ تقریب

پشاور میں مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول میں منعقد ہوئی جس میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) آرمی پبلک اسکول میں دہشت گرد حملے کو چار برس بیت گئے ، اس سلسلے میں پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول میں منعقد ہوئی جس میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئیں، تقریب میں واقعے میں محفوظ رہنے والے بچوں، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سرکاری حکام کے مطابق تقریب میں کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہر، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، اے این پی کے جنرل سیکریڑی افتخار حسین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔کور کمانڈر پشاور اور گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے یادگار شہدا پر پھول رکھے جب کہ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے شہدا کو سلامی بھی پیش کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں