تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے‘ضلع ناظم مردان

ہفتہ 20 اپریل 2019 11:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ضلع ناظم مردان احتشام خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب ،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے، تعلیم ہر انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں ‘تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول میاں گانو چم گو جر گڑھی مردان میں شہید یوسف علی شاہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یتیم ولاچار بچوں میں تعلیمی پیکج اور پوزیشن ہو لڈر طلباء میں انعامات تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا‘تقریب سے ایس ڈی ای او تحت بھائی زبیر خلیل،عطاء الر حمان ایڈوکیٹ،وقار باچہ،آرگنائز یشن کے چیئر مین شاہد حیات،احمد حسین منظر اور دیگر نے خطاب کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے ،دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے ،انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے، تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے، اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض کیا گیا ہے ،آج کے اس تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کی حامل ہے، چاہے زمانہ کتنا ہی ترقی کرلے۔

تعلیم کی اولین مقصد ہمیشہ انسان کی ذہنی ،جسمانی او روحانی نشونما کرنا ہے ۔جو لوگ معاشرے میں تعلیم حاصل کرتے ہوں وہ دینی ہو یا دنیاوی اس انسان کا معاشرہ کے اندر اور اپنے گھر کے اندر ایک الگ مقام ہوتا ہے ایک نوجوان بچے کی قدر بزرگ لوگ صرف تعلیم کی وجہ سے کرتے ہے توہمیں چاہیے کہ تعلیم حاصل کریں اور اس کا صیح استعمال کریں اور اگر ایسا ممکن ہوا تو وہ دن دور نہیں کہ ہم دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہونا شروع ہوجائے گا جو جدید علوم سے آگاہی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں