سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنا اور مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دینا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے‘ ملک شاہ محمد خان

اتوار 18 اگست 2019 12:00

پشاور۔18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنا اور اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں بلکہ متنازعہ علاقہ قرار دینا پاکستان کی پہلی سفارتی کامیابی ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کی سرزمین پر سبز ہلالی پرچم لہرائیگا ,ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائلی عوام کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انکی قربانیاں رنگ ضرور لائیں گی بھارت کو کشمیر میں منہ کی کھانی پڑیگی 9لاکھ فوج کشمیر میں تعینات کرنا بھارت کی بزدلی اور کمزوری کا واضح ثبوت ہے ‘سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں بھارتی مئوقف کی نفی بھارت کی بد ترین شکست ہے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاک فوج،حکومت اور عوام سب ایک پیج پر ہے بھارت طاقت کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو گھروں میں قید تو کرسکتا ہے ،ان پر کھانا پینا اور روزگار تو بند کرسکتا ہے لیکن کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کو نکال نہیں سکتا پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے دل ایک دوسرے کیلئے دھڑکتے ہیں -

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں