خیبر پختونخوا سے پولیو کے مذید تین کیسز سامنے آگئے

خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع میں آج سے پولیو مہم شروع ہوگی،سیکورٹی کے سخت انتظامات

اتوار 25 اگست 2019 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) خیبر پختونخوا سے پولیو کے مذید تین کیسز سامنے آگئے،بنوں ، وزیرستان اور ہنگو سے کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے پولیو کے مذید تین کیسز کی تصدیق ہوگئی ، خیبر پختونخوا میں بنوں ، وزیرستان اور ہنگو سے کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت کے مطابق ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 58 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں پولیوکیسز کی تعداد 44 ہوگئی ، بنوں ڈویژن میں پولیو کیسز کی تعاد 32 ہوگئی ۔

خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کی صورت حال خطرناک ہے ۔ دو کیسز حیدرآباد سندہ سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں ۔ خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع میں آج سے پولیو مہم شروع ہورہی ہے ،محکمہ صحت نے والدین بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں