۱ضلعی انتظامیہ پشاور کا جنرل بس سٹینڈ اور لاہور بس اڈہ کا معائنہ،صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

ش*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال نے سرکاری چھٹی کے روز جنرل بس سٹینڈ اورلاہور بس اڈہ کا دورہ کیا۔ انھوں صفائی کی صورتحال سمیت مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

صفائی کی ناقص صورتحال ، جگہ جگہ گندگی اور باتھ رومز کی ناقص حالت پر انھوں نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ٹھیکیدار کو پیر کے روز طلب کر لیا جہاں پر اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق انھیں مسافروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر انھوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ مجسٹریٹ کا کاروائی کا حکم دیا۔ انھوں نے کہا کہ ذمہ دار ٹھیکہ دار کے خلاف عوام کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برتنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائے جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں