جتنا حکومت ہمیں چلینج کرئے گی ہمارے حوصلے مزید مضبوط ہوں گے ،مولانا فضل الرحمان

مذاکرات کا وقت ختم ہو گیا ، پورے ملک کی پولیس ،فورسز کو اتنا مصروف کر دینگے کہ وہ توبہ کرینگے مولانا فضل الرحمان کی بلور ہائوس میں اے این پی کے سینئر رہنماء غلام احمدبلور سے ملاقات

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جتنا حکومت ہمیں چلینج کرئے گی ہمارے حوصلے مزیدمضبوط ہوں گے ، ڈنڈوں کے بارے میں کوئی قانون ہو تو بتائے ، آج کوئی پستول چاقو تک نہیں تھا ۔مولانا فضل الرحمان نے بلور ہائوس میں اے این پی کے سینئر رہنماء غلام احمدبلور سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ حاجی غلام بلور کے ساتھ بہت پرانا رشتہ ہے ، معلوم ہوا کے کہ میری کوئی خبر میڈیا پر نہیں چل رہی ، لگتا ہے پیمرا نے پابندی لگائی ہے ، صحافیوں کومخاطب کرتے ہوئے مولانا کاکہنا تھا کہ آپ سب میڈیا نمائندے ہیں ، اور دن رات ڈیوٹی کرتے ہیں ، میں تمام میڈیا رپورٹرز کو آزادی مارچ کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں ، صحافی بھی اس مارچ کا حصہ بنیں ، اے این پی نے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ڈنڈوں کے بارے میں کوئی قانون ہو تو بتائے ، آج کوئی پستول چاقو تک نہیں تھا ، جتنا حکومت ہمیں چلینج کرئے گی ہمارے حوصلے مزید مظبوط ہوں گے ، اگر ہم میں سے کسی کو گرفتار کیا گیا تو پھر پلان بی پر عمل ہو گا ، ہمارا پلان بھی اس سے بھی زیادہ خطرناک ہو گا ، ہم مکمل پر امن ہیں ، ہمیں چھیڑنے کی کوشش نہ کی جائے ، حکومت ہماری ازباتوں کو سنجیدہ نہیں لے رہے تھے ، اب کیوں خاموش ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارا فیصلہ فیصلہ ہے ، اب مذاکرات کا وقت ختم ہو گیا ، پورے ملک کی پولیس اور فورسز کو ہم اتنا مصروف کر دیں گے کہ وہ توبہ کریں گے ،اس موقع پر غلام احمدبلور کاکہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے فیصلہ کر لیا ہے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں