خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،چائنہ سالٹ کے استعمال پرتین فش پوائنٹ سیل،6افرادگرفتار

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:35

پشاور۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی پشاورنے سردریاب میںقائم مچھلی فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چائنہ سالٹ کے استعمال کرنے پرتین مچھلی پوائنٹ سیل جبکہ صفائی کے ابترصورتحال پر6افرادکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پرسردریاب میں کاروائی کرتے ہوئے چائنہ سالٹ کے استعمال کرنے تین فش پوائنٹ کوسیل جبکہ صفائی کے ابترصورتحال پرفوڈ سیفٹی ایکٹ کے خلاف ورزی کے مرتکب 6مچھلی فروشوں کوگرفتارکرلیا۔خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کے کاروائی کے دوران فوڈ پیکنگ کیلئے ردی اخبارکے استعمال پر6فش پوائنٹ کوبھاری جرمانہ عائدکردیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں