خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے

پولیو کیسز سرائے نورنگ ضلع لکی مروت سے رپورٹ ہوئے ، رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 56 ہوگئی

اتوار 20 اکتوبر 2019 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے۔ پولیو کیسز سرائے نورنگ ضلع لکی مروت سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 56 ہوگئی ہے ۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

لکی مروت کی 7 سالہ بچی اور 21 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوئی ہے، متاثرہ بچی کو حفاظتی قطرے نہیں پلائے گئے تھے، ای او سی کے مطابق متاثرہ بچوں کے فضلہ کے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ میں پولیو کی تصدیق ہوئی، رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 56 ہوگئی ہے، پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے،ای او سی کوارڈینیٹرعبدالباسط کے مطابق پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے، والدین گمراہ کن پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں، چیلنجز اور مشکلات کے باوجود حکومت پولیو کے مکمل خاتمہ میں پرعزم ہے۔

پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے ہربچے تک پہنچناناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں