وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی 54th فرنٹیئر کور ویک میں منعقد ہ پولو میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

بدھ 13 نومبر 2019 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے 54th فرنٹیئر کور ویک میں منعقد ہونے والے پولو میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جس میں ٹیم ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور اور ٹیم ہیڈ کوارٹر 11 کور کے درمیان ایک دلچسپ مقابلے میں ٹیم ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور نے آٹھ گول کرکے فتح حاصل کی ۔ ٹیم ہیڈ کوارٹر 11 کور تین گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

(جاری ہے)

میچ کا انعقاد پولو گراؤنڈ پشاور میں کیا گیا جس کے ہاف ٹائم کے دوران محسود، بٹنئی ، چترال، خٹک اور کیلاش ڈانسنگ مارچ پارٹیز نے اپنے اپنے علاقوں کے ثقافتی رقص پیش کرکے محفل کو چار چاند لگائے۔ تقریب میں سکولو ں اور کالجوں سے آئے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ محمود خان نے جیتنے والی ٹیم اور کھیل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں