حکومت نئے پاکستان کی منزل کی طرف کامیابی سے گامزن ہے،محمود خان
اندرونی اور بیرونی محازوں پر درپیش شدید چیلنجز کے باوجود پاکستان بتدریج استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے ٰنظام میں اصلاحات سے نالاں ملک دشمن اور مفاد پرستی سیاسی عناصر اپنی بقاء کی آخری کوشش کر رہے ہیں ،کیونکہ انہیں اپنا مستقبل ڈوبتا نظرآرہاہے، پاکستان کی ترقی یقینی ہے اور یہ ایک عظیم ملک بن کر رہے گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ہفتہ 16 نومبر 2019 23:36
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہاکہ نئے پاکستان کی تشکیل کے سفر میں خیبرپختونخوا کے حکومت کو متعدد اقدامات میں سبقت حاصل ہے۔ ہم نے روایاتی طرز حکمرانی کی بجائے نئی ترجیحات کا تعین کیا اور اچھی حکمرانی کے لئے ٹھوس بنیادیں فراہم کیں۔
اصلاحات کے مجموعی عمل کو باضابطہ قانون سازی کے ذریعے دیرپا بنایا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے صوبائی حکومت کی قابل عمل اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت صوبے میں حکمرانی کا دوبارہ مینڈیٹ دیا ہے جس کا تقاضا ہے کہ تمام صوبائی ادارے اور خدمات کی فراہمی کے نظام سے وابسطہ ہر فرد اپنی ذمہ داری اخلاص کے ساتھ پوری کرے۔ ہم نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے بااختیار بنایا اور خدمات کی شفاف انداز میں انجام دہی کا آزادانہ ماحول دیا۔ عوام کو خدمات تک آسان رسائی کا نہ صرف حق دیا بلکہ اداروں کو بلاامتیاز خدمت کرنے کا پابند بنایا۔ ان ساری کاوشوں کا مقصد عام آدمی کو سہولت فراہم کرنا اور اس کی زندگی کو مثبت تبدیلی سے ہمکنار کرنا ہے۔ محمود خان نے واضح کیا کہ ہم مخالفتوں اور رکاوٹوں سے گھبرانے والے نہیں، باشعور افراد کے تعاون سے تبدیلی کے جس مشن کا آغاز کیا ہے اس کو مکمل کرکے دم لیں گے۔ صوبائی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے مختلف ریجنز کی ضروریات اور عوامی مسائل کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس پر عملدرآمد سے واضح تبدیلی نظر آئیگی۔ صوبے کے طول و عرض میں جاری عوامی مفاد کی سکیموں خصوصاً میگا منصوبوں کی معیاری تکمیل ترجیحی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف ریجنز کو مواصلاتی طور پر باہم منسلک کرنے کے لئے جاری منصوبے خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں۔ سوات موٹر وے، پشاور سے ڈی آئیخان ایکسپریس وے اور دیگر شاہراہوں کی جلد تکمیل کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے، سوات موٹر وے اور پشاور سے ڈی آئیخان ایکسپریس وے کی تکمیل سے ایک بہترین مواصلاتی نیٹ ورک سامنے آئیگا جس سے خطے میں صنعت و تجارت سمیت سیاحت کو ترقی دینے میں بہت مدد ملے گی اور عوام کو آسان سفری سہولت بھی میسر آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں معدنی ذخائر کی تالاش اور ترقی کے لئے بھی مربوط انفراسٹرکچر کا ہونا ناگزیر ہے۔ اس مقصد کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل سکیموں کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل ہونا چاہیئے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کے پی اوپن شوٹنگ گالا پشاور گیریڑن میں اختتام پذیر ہو گیًا
پاکستان تحریک انصاف کی وومن ونگ نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ
پشاور۔ پاکستان ہائی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کے خلاف عدم اعتماد تحریک کا معاملہ
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے رحمان ..
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
پشاور ،28 اپریل کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے انتظامات مکمل
پشاور، سربند میں سابق دشمنی کی بنا پر ملزمان کی فائرنگ باپ،بیٹا جاں بحق ہوگیا
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں پولیو کمپین کا افتتاح کردیا
خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، سرکاری محکموں کو اخراجات میں 50 فیصد کمی کی ہدایت جاری کردی
خیبر پختونخوا، وزراء کی تنخواہ، مراعات اور الائونس میں اضافے کی سمری وزیراعلی کو ارسال
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا