بنوں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، نبیل کھو کھر

اتوار 17 نومبر 2019 11:55

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایف سی کے آفیسر نبیل کھو کھر نے ایف سی لائن بنوں میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کھیل انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں ، کھیلوں کی وجہ سے ملک و قوم کا نام روشن ہوسکتا ہے، پاکستان اور با لخصوص بنوں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ،صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایف سی آفیسر میروالی خان مروت , این ایس اے عبدالحمید اورسینئر کھلاڑی رشید زمان بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ ایف سی کے جوانوں نے ملک کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں اورآئندہ ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،ایف سی کے جوانو ں نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے ہر سال کی طر ح اس بار بھی ہم نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔انہوں نے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں