سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر ٹائون تھری کے زیر اہتمام پرائمری سکولز سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

بدھ 20 نومبر 2019 20:20

پشاور۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر ٹائون تھری کے زیر اہتمام پرائمری سکولز سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع پشاور ادریس اعظم مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عرفان علی ‘ایس ڈی ای او ٹائون تھری فدا محمد‘ایس ڈی ای او ٹائون ون ڈاکٹر فہیم جان ‘اے ایس ڈی ای او کینٹ سرکل حبیب اللہ ‘اے ڈی او پی اینڈ ڈی سجاد رشید‘اے ڈی او حیات آباد احسان اللہ ‘چیف آرگنائزرمحمد کامران خرم ‘چیئرمین سپورٹس کمیٹی کینٹ سرکل سعید الرحمان ‘سپورٹس کمیٹی ممبران عاکف اللہ ‘فیض الحق‘عبدالرحیم‘غنی الرحمان ‘چیئرمین سپورٹس کمیٹی حیات آباد حاجی منظور حسین اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع پشاور ادریس اعظم نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا‘ڈی ڈی او عرفان علی ‘ایس ڈی او ٹائون تھری فدا محمد‘محمد کامران خرم اور سعید الرحمان نے سپورٹس فیسٹیول پر روشنی ڈالی‘سپورٹس فیسٹیول میں نعت‘تقاریر‘ملی نغمے‘دوڑ‘بوری دوڑاور کرکٹ کے مقابلے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں