صوبے میں صحت کے شعبے میں متعارف کی گئی اصلاحات میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہو سکے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

جمعرات 21 نومبر 2019 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کے شعبے میں متعارف کی گئی اصلاحات میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کے روز محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری کو محکمہ صحت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری کو محکمہ صحت میں متعارف کی گئی اصلاحات، جاری منصوبوں اور دیگر اہم امور کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کی طرز پر ای۔

(جاری ہے)

ٹینڈرنگ اور ای۔پروکیورمنٹ اپنائی جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ صوبے میں صحت کے شعبے میں تمام تر اصلاحات خالصتاً عوام کو علاج و معالجے کی بہتر ین سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت متعارف کروائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں صحت کے حوالے سے اصلاحات کی بہت زیادہ ضرورت تھی اور پاکستان تحریک انصاف حکومت نے پچھلے دور میں اصلاحات شروع کیں اور محکمہ صحت میں جاری اور موجودہ کوششیں ان اصلاحات کی کڑی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں