پشاورمیں مرغیوں کی قیمتوں میں بیس روپے فی کلو اضافہ

دو دن میں فی کلو قیمت 161سے بڑھ کر181تک پہنچ گئی ،چکن کی قیمتیں 200روپے فی کلو تک پہنچنے کاامکان

پیر 20 جنوری 2020 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں مرغیوں کی قیمتوں میں بیس روپے فی کلو اضافہ ہوگیا،دو دن میں فی کلو قیمت 161سے بڑھ کر181تک پہنچ گئی ہے ،چکن کی قیمتیں 200روپے فی کلو تک پہنچنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

آٹا،چینی اوردیگر اشیاء خوردنوش کے ساتھ ساتھ چکن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا،پشاورمیں 48گھنٹوں میں چکن کی قیمت میں فی کلو20روپے کااضافہ ہوگیا ۔چکن ڈیلرز کے مطابق چکن کی قیمتوں میں مزید اضافے کابھی امکان ہے،کیونکہ پولٹری فارم بھی پر مہنگائی کے اثرات مرتب ہورہے ہیں ،مرغیوں کے خوراک اوردیگر اشیاء میں روزانہ کے حساب سے اضافہ ہورہاہے ،دوسری جانب سے شادیوں کا سیزن اورسردی میں اضافہ بھی چکن کی قیمتوں میں اضافے کاسبب بن رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں