صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،محمودخان
صوبے میں انڈسٹریل زونز کے قیام پر پیشرفت جاری ہے، صوبے میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گے، روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آئیں گے رشکئی سپیشل اکنامک زون ، حطار اکنامک زون ، مہمند ماربل سٹی ، ڈی آئی خان اکنامک زون ، بونیر اکنامک زون جیسے دیگر اقدامات معیشت کی بہتری کی طرف سنگ میل ثابت ہونگے۔ صوبائی حکومت صوبے میں موجود صنعتوں کو ویلینگ کے ذریعے سستی بجلی کی فراہمی ممکن بنارہی ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
پیر 24 فروری 2020 20:28
(جاری ہے)
ڈی آئی خان ایکسپریس وے ، سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبہ جو اب سی پیک کا حصہ ہے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔
اٴْنہوںنے کہا ہے کہ اداروں میںمزید بہتری لانے کیلئے متعدد مثبت اصلاحات کی جائیں گی جس کے لئے مجوزہ قوانین بھی تیار کئے جائیں گے۔ شعبہ مائنز اینڈ منرلز معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرنے جارہا ہے جبکہ صوبائی حکومت صوبے کے مائنز اینڈ منرلز پوٹیشنل کو بروئے کار لانے کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور وزیرقانون سلطان محمد خان کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ا س موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی اُمنگوں اور خواہشات کے مطابق صوبے میں مثبت تبدیلی اور ترقی لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٴْٹھا رہی ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو عوام نے ان کی کارکردگی اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت دوبارہ اقتدار کا موقع دیا ہے۔ تحریک انصاف کا مشن عوام کو بنیادی خدمات اور سہولیات کی فراہمی میں ریلیف دینا ہے۔ اٴْنہوںنے کہاکہ صوبے کی معاشی ترقی ترجیحات ہیں جس کے لئے صوبے میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ صنعتوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت صنعتکاروں کو تمام تر تعاون فراہم کر رہی ہے۔ صوبے کے انفراسٹرکچر کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے جس سے تجارتی سرگرمیاں فروغ پارہی ہیں۔ اٴْن کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کو بطور صنعت متعارف کرا رہے ہیں جبکہ سیاحت کے شعبے کو مزید ترقی دینے کیلئے صوبائی حکومت نے پہلی دفعہ ٹوارزم اتھارٹی کا قیام ممکن بنایا ہے۔ سیاحت کے ساتھ ساتھ دیگر صنعتوں کے فروغ سے صوبے کے محاصل میں اضافہ ممکن ہو سکے گا جبکہ معیشت مزید مستحکم ہو گی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت بلتستان کے مابین ..
عدالت کا رکن صوبائی اسمبلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم
ڈبلیو ایس ایس پی کے سات ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل،سالانہ بجلی بلوں کی مد میں 80 لاکھ روپے سے زائد ..
سوات ٹریفک پولیس کا احسن اقدام،جمعہ کے روز بھی لائسنس ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز
خیبرپختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، وزیر صحت قاسم ..
رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسری عالمی ریسرچ کانفرنس برائے صحت کا آغاز ہو گیا
کیپٹل میٹروپولیٹن کے تعلیمی اداروں کو بہترین تعلیمی اداروں کے برابرلائیں گے،ڈائریکٹرتعلیمی کمیٹی
خیبرپختونخوا میں 2 مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا
نقل کے خاتمے کیلئے مربوط اوربہترمنصوبہ بندی کے ساتھ کامیاب طریقہ کار بنا لیا ہے ،ایس ڈی ای اوویجیلنس ..
پشاور، ضلعی انتظامیہ نے اکیڈمی ٹاؤن میں غیرقانونی ریمپس اور سپیڈ بریکروں کو ہٹا دیا
پشاور، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈبلیو ایس ایس پی واجبات کی وصولی کے حوالے سے اہم اجلاس
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں چیئرمین تحصیل کونسل کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات