محکمہ ایکسائزکی رنگ روڈ پرکارروائی، 8 کلوگرام منشیات برآمد، ملزم گرفتار

جمعہ 28 فروری 2020 13:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) محکمہ ایکسائزانٹیلی جنس خیبرپختونخوا نے رنگ روڈ پشاورپرکارروائی کرتے ہوئے 5کلوہیروئن اور3 کلوگرام چر س برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پررنگ روڈ پشاورپرناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کوروک کرجامعہ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانو ں سی5 کلوگرام ہیروئن اور3کلوگرام چرس برآمدکرکے ملزم شاکراللہ سکنہ جمرودکوگرفتارکرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پھندومیں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں