کونسا نشہ زیادہ مہنگا ، محکمہ ایکسائز نے منشیات کی قیمتیں اسمبلی میں پیش کردیں

آئس کی مقامی مارکیٹ کے مطابق قیمت فی کلو 10 لاکھ روپے ہے ، کے پی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 18 ستمبر 2020 17:10

کونسا نشہ زیادہ مہنگا ، محکمہ ایکسائز نے منشیات کی قیمتیں اسمبلی میں پیش کردیں
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء) صوبہ خیبرپختونخوا میں کونسی منشیات کی کیا قیمت ہے محکمہ ایکسائزنے پکڑی جانے والی منشیات کی قیمت کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کردیں ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں منشیات میں سب سے زیادہ قیمت آئس کی ہے ، جہاں آئس کی مقامی مارکیٹ کے مطابق قیمت فی کلو 10 لاکھ روپے ہے ، خیبرپختونخوا کی مقامی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت فی کلو2لاکھ روپے ہیں ، چرس کی فی کلو قیمت 45 ہزار اور افیون کی قیمت فی کلو 30 ہزار روپے لگائی گئی ۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق صوبے میں شراب کی مقامی مارکیٹ میں فی لیٹر قیمت 120روپے ہے ۔ دستاویز میں محکمہ ایکسائز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 7 کروڑ 27 لاکھ کی منشیات پکڑی گئیں ،ان کے محکمے کا کوئی پولیس اسٹیشن نہیں ہے اورنہ ہی کوئی تفتیش کا نظام ہے ، جس کی وجہ سے ملزمان اور منشیات اینٹی نارکوٹکس فورس یا پولیس کے حوالے کردی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوااسمبلی کوبتایاگیاکہ گزشتہ مالی سال2018-19کے دوران 7 کروڑ27لاکھ 29ہزار200روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی جبکہ122سمگلروں کوگرفتار بھی کیا گیا ۔ جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی اجلاس میں ایم ایم اے کی رکن حمیرا خاتون نے وقفہ سوالات میں پوچھاکہ گزشتہ سال کتنی منشیات پکڑی گئی اورکتنی نذرآتش ہوئی ۔ جس پر معاون خصوصی غزن جمال نے ایوان کوبتایاکہ برآمدہونے والی منشیات میں930کلوچرس،113کلوہیروئن،53.8کلوافیون،3.76کلوآئس اور242.10کلوالکوہل شامل تھیں گزشتہ سال محکمہ ایکسائزکے اپنے پولیس تھانے تفتیشی یامزیدقانونی جارہ جوئی کانظام موجودنہیں تھا اس لئے تمام مال مقدمہ ملزمان سمیت پولیس یا اے این ایف تھانوں کوسپردکی گئی اس لئے نذرآتش کی گئی منشیات کی فوری معلومات محکمہ ایکسائز کے پاس موجود نہیں ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں