ٹک ٹاک کیخلاف دائردرخواست پر پی ٹی اے،پیمرا اور ایف آئی اے کونوٹس جاری

بدھ 23 ستمبر 2020 21:27

ٹک ٹاک کیخلاف دائردرخواست پر پی ٹی اے،پیمرا اور ایف آئی اے کونوٹس جاری
پشاور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) پشاورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کے حوالے سے دائردرخواست پر پی ٹی اے، پیمرا اورایف آئی اے کونوٹس جاری کردیاہے شہری عصمت عاصم کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کے موقع پر سارہ ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایاکہ ٹک ٹاک پرجوہورہاہے اسلام اورہمارامعاشرہ اس کی اجازت نہیں دیتا ٹک ٹاک پرلوگ غیراخلاقی ویڈیوزاپ لوڈ کرتے ہیں جس سے معاشرے میں بگارپیداہورہاہے، ٹک ٹاک کی وجہ سے معاشرے میں خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، متعددافراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں، ٹک ٹاک سے معاشر ے میں فحاشی بڑھ رہی ہے، عدالت سے استدعاکی گئی کہ اس پرسنسرشپ عائد کی جائے بنگلہ دیش اور ملیشیاء حکومتوں نے ٹک ٹاک پرپابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ پرمشتمل ڈویژن بنچ نے پیمرا،ایف آئی اے اورپی ٹی اے حکام کونوٹس اورسات دنوں میں جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں