نالائق حکومت نے خیبر پختون خوا کو 265 ارب کا مقروض بنا دیا ہے،روبینہ خالد

خیبر پختون خوا کی عوام پوچھتی ہے پیسہ کہاں جا رہا ہے، دل ،جگر اور کینسر کے مریض مفت علاج کے لئے سندھ جا رہے ہیں،سینیٹرروبینہ خالد

اتوار 24 جنوری 2021 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ نالائق حکومت نے خیبر پختون خوا کو 265 ارب کا مقروض بنا دیا ہے، خیبر پختون خوا کی عوام پوچھتی ہے پیسہ کہاں جا رہا ہے، دل ،جگر اور کینسر کے مریض مفت علاج کے لئے سندھ جا رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں مریضوں سے اسٹریچر اور ویل چیئر کا کرایہ وصول کیا جاتا ہے، شبلی فراز کو خیبر پختون خوا کی حالت دیکھ کر شرم نہیں آتی سینیٹر روبینہ خالد نے بیان میں مزید کہا کہ صحت کارڈ معصوم عوام سے فراڈ ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ڈسپرین کی گولی تک دستیاب نہیں ہے، نالائق حکومت نے اسلام آباد کے ہسپتالوں کا بھی بیڑا غرق کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں