علی امین گنڈاپوری شہد پینے کے بعد اکثر اول فول بولتے ہیں،اختیارولی

محض بڑے بال اور بڑی مونچھ رکھنے سے بندہ بڑا ہیرو نہیں بن سکتا،ترجمان مسلم لیگ ن کے پی

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ترجمان مسلم لیگ ن کے پی اختیارولی خان نے وفاقی وزیر علی امین کے بیان پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپوری شہد پینے کے بعد اکثر اول فول بولتے ہیں۔

(جاری ہے)

اختیارولی کا کہنا تھا کہ محض بڑے بال اور بڑی مونچھ رکھنے سے بندہ بڑا ہیرو نہیں بن سکتا۔ علی امین جس کے وزیر ہیں وہ نوازشریف کا مستقل خیرات خور تھا۔ مریم نواز کیخلاف آئندہ گھٹیا زبان استعمال کی تو بات آپکے گھر تک بھی پہنچے گی۔ عمران خان نے اپنی شکل اور بالوں پراس قوم کا پیسہ لگایا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں