خیبرپختونخوامیں روزانہ کی بنیاد پر59458افراد کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے ،محکمہ صحت

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:39

خیبرپختونخوامیں روزانہ کی بنیاد پر59458افراد کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے ،محکمہ صحت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) خیبرپختونخوامیں کورونا ویکسین کی فل ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد5857295جبکہ روزانہ کی بنیاد پر59458افراد کی ویکسی نیشن ہو رہی ہے ۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوامیں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران90265شہریوں کی کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن کی گئی جبکہ اب تک صوبے میں کل15222295شہریوں کی کامیابی سے ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران35583شہریوں کوویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی جبکہ پہلی ڈوذ لگانے والوں کی کل تعدادصوبے میں10279249ہے،اسی طرح صوبے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران54682شہریوں کو دوسری ڈوز لگائی گئی جبکہ دوسرے ڈوذ لگانے والوں کی کل تعداد صوبے میں4941362ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صوبے کو اب تک کورونا ویکسین کی20,518,116ڈوزز موصول ہو چکی ہیں،صوبے میں ویکسی نیشن سہولیات کی تعداد1014،ٹوٹل کورونا ویکسی نیشن سنٹرز 980ٹوٹل کورونا ماس ویکسی نیشن سنٹرز34جبکہ ٹوٹل ویکسی نیشن موبائل وینز کی تعداد78ہیں۔

اب تک صوبے کی44.35فیصد آبادی کوکورونا ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے جبکہ صوبے میں1ڈوز ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ افراد کی تعداد89فیصد ہو گئی ہے۔اسی طرح صوبے میں12سال سے اوپر1ڈوذ ویکسی نیٹڈافراد کی تعداد41.59فیصداورسیکنڈڈوزفل ویکسینیٹڈ12سال سے اوپر افراد کی تعداد23.70فیصد ہو گئی،اسی طرح صوبے میں18سال سے اوپر 1ڈوذ ویکسینیٹڈ افرادکی تعداد50.91فیصد اورسیکنڈڈوز فل ویکسینیٹڈ18سال سے اوپر افراد کی تعداد29.49فیصد ہو گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں