چارسدہ ،کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے 3روزہ خصوصی مہم

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:24

چارسدہ ،کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے 3روزہ خصوصی مہم
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ چارسدہ نے کوروناویکسین لگانے کے حوالے سے تین روزہ خصوصی مہم شروع کردی ہے، جس کیلئے مجموعی طور پر 215 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ مختلف بازاروں، مارکیٹوں، پٹرول پمپ، ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور اڈوں پر جا کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کئے ۔

(جاری ہے)

تین روزہ مہم کو مزید کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے متعلق عوام میں آگاہی پیداکرنے کا بھی سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ چارسدہ میں اب تک 6لاکھ 85ہزار افراد کی ویکسی نیشن کاعمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے کے لئے مذکورہ مہم شروع کی گئی ہے ۔اس حوالے ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کویقینی بنائیں اور گھروں میں موجود تمام افراد اوراپنے آپ کو ویکسین لگاوائیں تاکہ اس موذی مرض پر قابو پایا جا سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں