لائٹ ویٹ جہاز "جیرو کاپٹر" گر کر تباہ ہونے سے پشاورکارہائشی انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل جاں بحق

اتوار 5 دسمبر 2021 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) بلوچستان کے علاقے آواران میں لائٹ ویٹ جہاز "جیرو کاپٹر" گر کر تباہ ہونے سے پشاورکارہائشی انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر کراچی سے فلائی کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے تاہم قاضی اجمل کنڈ ملیر کے علاقے میں پرواز کرتے ہوئے تین دن قبل لا پتہ ہو گئے تھے۔

قاضی اجمل مرحوم کے چچا زاد بھائی قاضی ناصر کا کہنا ہے کہ قاضی اجمل کا جیرو کوپٹر اڑاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا ،ان کی کا جیرو کوپٹر بھی کنڈملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا ،پائلٹ قاضی اجمل کا جہاز جیرو کاپٹر پہاڑسے ٹکرا کر کریش ہوا تھا۔بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللہ ساجدی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاضی اجمل کا طیارہ پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا، طیارے کا ملبہ اور پائلٹ کی لاش مل گئی ہے، قاضی اجمل کا جہاز پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا۔

(جاری ہے)

قاضی اجمل کا تعلق پشاور کی مشہور قاضی فیملی ہے اور ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی نے بھی تصدیق کی ہے کہ قاضی اجمل کا جیرو کاپٹر کنڈملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا۔ انسٹرکٹرپائلٹ قاضی اجمل کے والد قاضی سجاد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو رات کی تاریکی میں پرواز کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ جیروکاپٹر میں نائیٹ فلائنگ کو کوئی بندوبست نہیں تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قاضی اجمل نے متعلقہ ادارے کے افسرکو بتایا کہ جیروکاپٹر میں نائٹ فلائنگ کا کوئی بندوبست نہیں تاہم اس کے باوجود انہیں پرواز کا کہا گیا۔ قاضی سجاد کے مطابق قاضی اجمل نے آخری کال پر کہا کہ میں 1600 فٹ بلندی پر ہوں، مجھے کچھ نظر نہیں آرہا انہوں نے حکومت پاکستان اور پاک فوج سے مطالبہ کیا ان کے بیٹے کی موت کی تحقیقات کی جائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں