ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت، ریسکیو 1122 باجوڑ نے ضلع بھر میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے آگاہی مہم چلائی

جمعہ 27 مئی 2022 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ محمد سعد خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 باجوڑ نے ضلع بھر میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے آگاہی مہم چلائی۔

(جاری ہے)

ریسکیو جوانوں نے خار بازار کے لوگوں میں گرمی کی شدت سے بچنے کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور گرمی میں بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں اگر ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکلنا پڑے تو گیلے کپڑے یا تولیے سے سر کو ڈھانپ کر باہر نکلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑ جائے تو ریسکیو 1122 کے ٹال فری نمبر 1122 پر کال کریں اور ریسکیو کے خدمات اپنے گھر کے دہلیز پر حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں