شیخ محمدی فیڈر پشاورسے منسلک علاقوں میں کنڈامافیاکیخلاف گرینڈ آپریشن

پیر 22 جولائی 2019 12:52

شیخ محمدی فیڈر پشاورسے منسلک علاقوں میں کنڈامافیاکیخلاف گرینڈ آپریشن
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس خیبرسرکل کا آپریشن ،15 کنڈے ہٹاکر ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس خیبرڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پسکوخیبرسرکل کی خصوصی ہدایات پر گیارہ کے وی شیخ محمدی فیڈر سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 15 کنڈوں کو ہٹایا گیا،جبکہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے ، کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی تارضبط کرلی گئی اورذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، ایس ای خیبرسرکل نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ ،ناظمین اورکونسلرز کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں