کشمیر اور پاکستان ایک جسم کی مانندہے ‘ ہر محاذ پرکشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘ ظاہرشاہ

پیر 26 اگست 2019 12:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) مرکزی تنظیم تاجران مردان ظاہر شاہ گروپ کے زیراہتمام بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے شنکر بازار میں احتجاجی مظاہرہ ہوا،مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہرشاہ کر رہے تھے، مظاہرین نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ،چئیرمین غلام سرور صراف، شنکر بازار کے صدر جہانزیب اور جنرل سیکرٹری خانزیب نے بھی خطاب کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان ایک جسم کی مانند ہیں ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مودی اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو نگے،مقررین نے کہا کہ عالمی برادری کا کشمیر میں جاری مظالم پر خاموشی افسوسناک ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیر میںمسلسل ایمرجنسی نافذ ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام کو مختلف قسم کی مشکلات کاسامنا ہے،انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار کشمیر میں جاری مظالم پر کیوں خاموش ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں