نیشنل ایکشن پلان،مردان پولیس کی ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری،02مجرمان اشتہاری،07سہولت کاروں سمیت18مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ اور منشیات بھی برآمد

جمعہ 22 نومبر 2019 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) تھانہ کاٹلنگ کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،02مجرمان اشتہاری،07سہولت کاروں سمیت18مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ اور منشیات بھی برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کے خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی ڈی ایس پی کاٹلنگ سرکل قاضی عصمت خان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ کاٹلنگ مرادخان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ کاٹلنگ کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران02مجرمان اشتہاری،07سہولت کاروں سمیت18مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ، دوران آپریشنز 38گرام آئس،01بندوق،04عدد پستول اور مختلف ساخت کے 45عدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، آپریشنزکے دوران50 مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے۔

ناقص سیکورٹی انتظامات پر05افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعی60 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں 15افراد کو زیر دفعہCRPC 151/107،افراد کو 03زیر دفعہ 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں