مردان پولیس نے قماربازی کی محفل الٹ دی، 5 ملزمان گرفتار

منگل 21 جنوری 2020 14:01

مردان پولیس نے قماربازی کی محفل الٹ دی، 5 ملزمان گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) تھانہ پارہوتی پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی،جوا کھیلتے ہوئی05 ملزمان کوگرفتارکر کے داو پر لگائی گئی82 ہزار روپے اور آلات قمار بازی قبضے میں لے لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجادخان کا سماجی ومعاشرتی جرائم میں ملوث عناصرکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی خصوصی احکامات کے پیش نظرتھانہ پارہوتی پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے 05 ملزمان کوگرفتارکرلیا جن میں نظیر ولد صاحب زادہ، نور عالم ولد سید عالم، ابراھیم ولد قبل عاطف، امیرمحمد خانزیب ولد دوست محمد اور شہباز ولد شریف ساکنان اخون باباڈاگئے شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگائی گئی رقم مبلغ 82 ہزار روپے اور آلات قمار بازی قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں