ایس ڈی پی او شانگلہ کی زیرصدارت کم سن ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 24 جنوری 2020 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) سب ڈویژنل پولیس افسر شانگلہ نصیب شاہ خان کی زیرصدارت گزشتہ روز کم سن ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے اجلاس کاانعقادکیاگیا،جس میں ٹریفک انچارج شانگلہ بخت زیب خان ،پٹرول پمپ مالکان،پولیس اہلکارودیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں سب ڈویژنل پولیس افیسر نے پیٹر ول پمپ مالکان کوکم سن موٹرسائیکل چلانے والوں کوپٹرول نہ ڈلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تا کہ کمسن ڈرائیوروں کی سرزنش کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ منیجر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ،یہ ہم سب کی قومی فریضہ ہے کہ بچوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ نصیب شاہ خان نے والدین سے اپیل کی کہ آئے روز حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے سے بہتر ہے کہ بروقت احتیاط کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ والدین اپنے کم سن بچوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے ان پر خاص توجہ دیں ۔اس موقع پر ایس ڈی پی او اور ٹریفک انچارج نے پیٹرول پمپ مالکان اور نمائندوں کو آگاہی مہم کے سلسلے میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کیلئے فلیکس فراہم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں