درگئی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 8 اگست 2020 14:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) ضلع ملاکنڈ کے علاقہخرکی درگئی میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ لیویز درگئی کے مطابق خرکی درگئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان فاروق خان ولد خانزادہ خان سکنہ مشکل اباد درگئی خرکی کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہے ۔ تھانہ لیویز درگئی نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں