اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے پر اپوزیشن کا شدیداحتجاج

حکومت ایوان کو اپنی مرضی سے چلاناچاہتی ہے، اپنے اراکین کی کم تعدادکے باعث حکومت راہ فراراختیارکرگئی،اپوزیشن

پیر 16 اپریل 2018 19:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے اسمبلی اجلاس اراکین کی کم تعداد کے باعث غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کئے جانے کو شدید تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایوان کو اپنی مرضی سے چلاناچاہتی ہے اپنے اراکین کی کم تعدادکے باعث حکومت ایجنڈا سے راہ فراراختیارکررہی ہے۔اسمبلی ہال کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی آمنہ سردار نے کہاکہ یہ خیبرپختونخوااسمبلی کاآخری اجلاس ہے‘ عمران خان نے بجٹ پیش نہ کرنے کااعلان کرکے عجیب وغریب صورتحال پیداکردی ہے‘ حکومت کیلئے بڑی شرم کی بات ہے کہ اسکے اپنے ہی اراکین ایوان میں موجود نہیں ہوتے‘ آج ایجنڈے پر اہم قوانین تھے حکومت اپنی مرضی سے ایوان کوچلاناچاہتی ہے اس لئے اراکین کی کم تعداد کے باعث اجلاس کوغیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بی آرٹی منصوبہ عوام کیساتھ کھلامذاق ہے یہ منصوبہ اپنی لاگت سے پانچ گنازیادہ خرچ پر تعمیرہورہاہے منصوبے کیلئے ناقص حکمت عملی اپنائی گئی ہے جسکے باعث پشاورکے عوام رل گئے ہیں اوربہت جلد عوام خود اس منصوبے کاپول کھول دینگے،سیاستدانوں کی دیگرجماعتوں میں شمولیت کے سوال پرانکاکہناتھاکہ ہم نظریاتی لوگ ہیں دیگرجماعتوں میں شامل ہونیوالوں کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں یہ فصلیں بٹیرہیں جن کو عوام آئندہ عام انتخابات میں مستردکردینگے ۔

پیپلزپارٹی کے ضیاء اللہ آفریدی نے کہاکہ اسمبلی ایجنڈے پر اہم ایشوزآج کارروائی کاحصہ تھے حکومتی اراکین کوخودکورم کی نشاندہی کرناپڑرہی ہے جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی حکومتی اراکین اپوزیشن کاسامنانہیں کرسکتے ،سورن سنگھ پرہرایم پی اے خفاہے لیکن بدقسمتی سے انجہانی کے خاندان کیاتھ کسی قسم کی مالی امداد نہیں کی گئی ۔پی ٹی آئی کے رکن فضل الہی نے کہاکہ اسمبلی کارروائی چلانا حکومتی اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے اسمبلی میں صرف آٹھ بندے موجود تھے۔ ا س تعداد کے ساتھ اسمبلی کارروائی نہیں چلائی جاسکتی انہوں نے کہاکہ اسمبلی اجلاس پر روزانہ لاکھوں روپے خرچ آتے ہیں اس لئے ایم پی ایز کو ہراجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنانی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں