پشاور، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی شولڈر آرتھوسکوپی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 17 اپریل 2018 21:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر زاہد عسکر کی سربراہی میں پاکستان آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کی مد د سے صوبے کی تاریخ کا پہلا لائیو شولڈر آرتھو سکوپی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کندھے کے مریضوں کے آرتھوسکوپک آپریشن کرائے گئے ۔

ایک روزہ ورکشاپ میں پاکستان کے ناموار آرتھوسکوپک سرجن چیئرمین پاکستان آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود شاہ ، کنسلٹنٹ ڈاکٹر ہسپتال لاہور ڈاکٹر کامران بٹ، پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ملک جاوید اقبال ، پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر خالق الرحمن اور سینئر رجسٹرار جنا ح ہسپتال لاہورڈاکٹر عامرنے کنسلٹنٹ اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کو آرتوسکوپی سیکھائی۔

(جاری ہے)

آرتھوسکوپی جراحی کاوہ عمل ہے جس میں تشخیص وعلاج جوڑ کے اندر ہی کیا جاتا ہے۔اس عمل میں ایک چھوٹے سے سوراخ کے ذریعے مریض کے کندھے میں ایک آلہ داخل کیا جاتا ہے جس میں روشنی اور عکس بندی کی سہولت ہوتی ہے، جس سے جوڑ کو بڑا اورصاف دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتا ل کے آتھوپیڈ ک ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ہفتے الیزارو آرتھوپیڈک ورکشاپ کا انعقاد بھی کیاتھاجو کہ تین روزہ ورکشاپ تھی۔

رواں سال کے دوران آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے ٹی ایچ نے مریضوں کی بہتر علاج کی خاطر اس نوعیت کے چار ورکشاپ منعقدکی گئی۔ اس وقت خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آرتھوپیڈ ک ڈیپارٹمنٹ اکیڈمیکس، ریسرچ اور مریضوں کی بہتر دیکھ بال کے لحاظ سے پاکستا ن کے بہترین آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ میں شمارہوتاہے ۔جس کا سہرا چیئرمین آرتھوپیڈ ک ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہد عسکر کے سر جاتا ہے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں یکم جنوری 2017سے 31مارچ 2018تک شعبہ آرتھوپیڈک نے چیئرمین آرتھوپیڈک پروفیسر ڈاکٹر زاہد عسکر کی قیادت میں 82168مریضوں کا معائنہ کیا ہے اور 2686بڑے آپریشن بھی کی جا چکی ہے۔شعبہء آرتھوپیڈک مکمل طور پر جدید آلات وآلات جراہی سے لیس ہے۔ جیسے کہ خودکار ریموٹ کنٹرول ہائیڈرالک جراحی کی ٹیبلزز، آرتھوسکوپ مشین اور دو عدد عکس کو بڑھانے والی مشین ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں