دہشت گردی کے خطرات اور حادثات کے پیش نظر خیبر پختونخوامیں سی پیک کے روٹ پر ٹراما سینٹر بنانے کیلئے موذوں جگہ کے انتخاب کرانے کی ہدایات

جمعہ 20 اپریل 2018 22:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) دہشت گردی کے خطرات اور حادثات کے پیش نظر خیبر پختونخوامیں سی پیک کے روٹ پر ٹراما سینٹر بنانے کے لئے موذوں جگہ کے انتخاب کرانے کی ہدایات کی ہے ۔ پاک چین اقتصادی روٹ پر قریبی شہروں میں پچیس ٹراما سنٹر قائم کئے جائینگے ۔ سی پیک روٹ پر ٹراما سنٹر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جدید مشینری ، آلات اور آپریشن تھیٹر تعمیر کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے سی پیک روٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان ، ہزارہ ڈویژن سمیت مختلف شاہرائوں پر مجموعی طور پر چار ٹراما سنٹر قائم کئے جائینگے ۔ چار ٹراما سنٹر کے قیام کے لئے موذوں جگہوں کے انتخاب کرنے کی ہدایات کی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے ایسے مقامات کی نشاندہی کے بعد تفصیلات وفاقی حکومت کوا رسال کریگی ۔ جس کے بعد ان ٹراما سنٹر پر کام شروع کردیا جائے گا ۔ سی پیک کے خیبر پختونخوا کے مختلف روٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں