ملک و قوم کی ترقی کا راز تعلیم کی ترویج اور مربوط مواصلاتی نظام میں پوشیدہ ہے،ڈاکٹر محمد دائود

جمعہ 20 جولائی 2018 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر محمد دائود نے کہا ہے کہ کہ ملک و قوم کی ترقی کا راز تعلیم کی ترویج اور مربوط مواصلاتی نظام میں پوشیدہ ہے۔ جدید تعلیم کے حصول اور معیاری مواصلاتی نظام کے بغیر ملک و قوم کی ترقی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتی۔ وہ جمعہ کے روز اپنے دفتر سول سکیرٹریٹ پشاور میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر حکام کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو انجینئر ذیشان احمد اور ایس ڈی او اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر محمد دائود نے کہا کہ تعلیم اور مواصلات یکساں اہمیت کے حامل شعبے ہیں ۔ جو نہایت توجہ کے متقاضی ہیں لیکن بد قسمتی سے ان دونوں شعبوں کو وہ اہمیت اور توجہ نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

جسکی ضرورت تھی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام پر زور دیا کہ وہ جدید تقاضوں اور ضرورتوں سے ہم آہنگ منصوبوں پر غور و خوض کریں اور ایسے منصوبوں کی تجاویز سامنے لے کر آئیں جو سیاسی ، علاقائی مصلحتوں سے بالاتر ہوں اور ملک و قوم کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوںکی معیاری تعمیر نہ صرف سرکاری حکام کی فرائض منصبی میں شامل ہیں بلکہ یہ خدمت خلق بھی ہے جسکی انہیں جذاء بھی ملے گی اسلئے انہیں چاہئے کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری ، دیانتداری اور قومی جذبے کے ساتھ سر انجام دیں۔ قبل ازیں ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات ذیشان احمد نے صوبائی وزیر کو ضلع پشاور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ بہت جلد ضلع پشاور میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے جاری منصوبوں کا دورہ بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں