نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کافروغ حکومت کی ترجیح میں شامل ہے،ناصرخان موسیٰ زئی

بدھ 19 ستمبر 2018 12:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی ناصرخان موسیٰ زئی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح نوجوانوں میںصحت مندانہ سرگرمیوں کافروغ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گورنمنٹ کامرس کالج لنڈی اخون احمد پشاورمیں علاقے کے مشران میں اساتذہ کرام اورطلبہ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بچے قوم کامستقبل ہے اوران کی جسمانی وذہنی نشوونماکیلئے ٹھوس اقدامات کریںگے تاکہ یہ بچے بڑی ہوکرملک وقوم کی ترقی میںاپناکرداراحسن طریقے سے اداکرسکیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں