پشاورکے علاقے جھگڑاکے رہائشی کالے یرقان میں مبتلابختیار کی مالی اعانت کی اپیل

پیر 24 ستمبر 2018 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) پشاورکے علاقے جھگڑاکے رہائشی اورکالے یرقان میں مبتلابختیارنے صوبائی حکومت اورصوبائی وزیرصحت سے اپنے علاج معالجے اور اپنے دو معذور بچوں کیلئے مالی تعاون کی اپیل کی ہے پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنا محنت مزدوری کررہا تھا لیکن پچھلے ایک سال سے وہ کالے یرقان کے مرض میں مبتلا ہوگیا ہے اور اب کام کاج کرنے کاقابل نہیں ہے انہوں نے کہاکہ وہ شادی شدہ ہے اور ان کے دو بچے ہیں جوکہ دونوں ذہنی بیمار ہیںانہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں ٹیسٹ وغیرہ کی بھی استطاعت نہیں رکھ سکتا انہوں نے حکومت نمائندوں سمیت مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے موبائل نمبر 03168891939

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں