پی کی78کے ضمنی انتخاب میںمحمدعرفان کی جیت یقینی ہے،فواداحمد

پیر 24 ستمبر 2018 22:46

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پی ٹی آئی لیبرونگ پشاور کے سیکرٹری جنرل فواداحمداعوان نے کہاہے کہ پی کی78کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوارمحمدعرفان کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے۔وہ یونین کونسل19میں پی کی78کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے محمدعرفان کی کامیابی کیلئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی اور ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

فواداحمداعوان نے کہاکہ پارٹی کے تمام کارکن محمدعرفان کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں حلقے میں پی ٹی آئی کاگراف روزبروزبڑھ رہاہے تمام مخالفین کو چیلنج کرتے ہیں کہ یونین کونسل 19 کے ہرعلاقے سے بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کرینگے اور یونین کونسل سے کلین سویپ کرکے دکھائیں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں