ڈپٹی کمشنرہنگو کی سرکاری محکموں کو سٹیزن پورٹل پردرج شکایات پرفوری طورپرنمٹانے کی ہدایت

منگل 25 ستمبر 2018 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد خان نے ضلع بھر کے تمام صوبائی اور وفاقی محکموں اوراداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر سٹیزن پورٹل پر درج زیر التواء شکایات نمٹائیں اورجمعہ کی صبح تک اپنا تعمیلی رپورٹ پیش کریں ۔انہوں واضح کیا کہ اس سلسلے میںکسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی اورتاخیر کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سٹیزن پورٹل پرکل 48 عوامی شکایات درج تھیں جن میں سے 8 پی ٹی سی ایل ،7 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،5 میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ،2 ڈی ایچ او ،4 واپڈا،5 سی ڈبلیوڈی،4 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو،2 محکمہ بلدیات،2 ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر،3 پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،2 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹل،1 ٹی ایم او ٹل،1 ٹی ایم او ہنگو،1 ڈی ایف سی اور 1 آئی ایم یوایجوکیشن کو کارروائی کے لئے بھجوایا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں